ڈھاکہ :میرپور کی کچی آبادی میں خوفناک آتشزدگی

May 25, 2026 | 21:17:PM
ڈھاکہ :میرپور کی کچی آبادی میں خوفناک آتشزدگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپور میں واقع کالشی کچی آبادی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر سروس کے 15 یونٹس سرگرم عمل ہیں۔

ڈھاکہ سے نامہ نگار سیلم رضا کے مطابق آگ تیزی سے پوری آبادی میں پھیل رہی ہے جبکہ فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فائر سروس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پانی کی شدید قلت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عملے کو آگ پر قابو پانے کے لیے شدید جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔

ڈھاکہ فائر سروس کے مطابق آگ پیر کی شب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے لگی، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ اور مالی نقصان کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

حکام نے بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔