اسحاق ڈار 26 تا 28 مئی نیویارک کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 26 تا 28 مئی نیویارک کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مباحثے میں شرکت کریں گے، سلامتی کونسل مباحثہ عالمی امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے کردار پر ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مباحثہ مئی 2026 کے لیے چین کی صدارت میں منعقد ہوگا، چینی وزیر خارجہ وانگ یی مباحثے کی صدارت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے چین کے بروقت اقدام کا خیرمقدم کیا، پاکستان نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 28 مئی کو اسحاق ڈار گلوبل گورننس گروپ آف فرینڈز اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کا موضوع عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنا ہے، اسحاق ڈار دورے کے دوران اہم عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا تمام مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ