بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کی :علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر بغیر بتائے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کا الزام لگا دیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خاندان کو اس ملاقات کا کوئی علم نہیں تھا اور ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی قیمتوں کا فوری اطلاق،پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے حوالے سے علیمہ خان کے بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ردعمل آ گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی سے ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بنوں میں دہشتگردی کے واقعے پر بھی بات ہوئی ، ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی جس میں امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔