جعلی چیونگم بنانے والا یونٹ پکڑلیا گیا،1800کلو امپورٹڈبرانڈکی جعلی پیکنگ ضبط

May 25, 2025 | 22:32:PM
جعلی چیونگم بنانے والا یونٹ پکڑلیا گیا،1800کلو امپورٹڈبرانڈکی جعلی پیکنگ ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  راولپنڈی میں کامیاب کارروائی کرکے جعلی چیونگم بنانے والا یونٹ پکڑ لیا۔

ترجمان کے مطابق خیابان سرسید میں موجود گودام کیخلاف کارروائی کی گئی،جہاں امپورٹڈ برانڈ کی جعلی چیونگم پیک کی جا رہی تھی۔

گودام سے 1800کلوامپورٹڈ برانڈ کی جعلی پیکنگ ضبط کرلی گئی اس کے علاوہ  زائدالمیعاد جیلی بھی موقع پر تلف کردی گئی ،مالک کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: