صدر مملکت و وزیرداخلہ کا بھارتی سپانسرڈ خوارج کیخلاف آپریشنز پرفورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ خواج دہشتگرد کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے خیبر پختونخواہ میں 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، اب کا مزید کہناتھا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان بھارت کا آلہ کار بن کر دہشتگردوں کو پناہ نہ دے:ڈی جی آئی ایس پی آر