گرم موسم میں روزانہ کتنا پانی پینا ضروری ہے؟

May 25, 2025 | 20:44:PM
گرم موسم میں روزانہ کتنا پانی پینا ضروری ہے؟
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہر فرد کو روزانہ 8 گلاس پانی (لگ بھگ 1.9 لیٹر) پینا چاہیے، بیشتر افراد اس پر آنکھیں بند کرکے عمل کرتے ہیں، حالانکہ انہیں علم نہیں ہوتا کہ یہ مشورہ کہاں سے آیا یا ہمیں اتنے گلاس پانی کی ضرورت کیوں ہوتی ہے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ 8 گلاس پانی پینے کا خیال کچھ زیادہ درست نہیں کیونکہ اس کے حوالے سے ٹھوس سائنسی شواہد موجود نہیں، ویسے تو 8 گلاس پانی پینا برا خیال نہیں مگر کچھ افراد کے لیے یہ مقدار بہت زیادہ جبکہ کچھ کے لیے ناکافی ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر خیالات بھی موجود ہیں مگر ان پر بھی مکمل اتفاق نہیں، طبی ماہرین کے مطابق ہر فرد کو پانی کی مختلف مقدار کی ضرورت ہوتی ہے، ویسے بالغ افراد کے لیے پانی کی 'مناسب مقدار' کے حوالے سے طبی ماہرین کی رائے موجود ہے مگر ہر فرد کے لیے یہ مقدار مختلف ہوتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی سے ہٹ کر دودھ، چائے، کافی، پھلوں، سبزیوں اور دیگر غذاؤں سے بھی جسم کو پانی حاصل ہوتا ہے، امریکا کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن آف دی نیشنل اکیڈمیز نے پانی کی مقدار کے حوالے سے چند سفارشات کی ہیں جن کے مطابق 4 سے 8 سال کے بچوں کو روزانہ 7 کپ پانی پینا چاہیے۔

9 سے 13 سال کے لڑکوں کو 10 جبکہ اسی عمر کی لڑکیوں کو 9 کپ پانی پینا چاہیے، 14 سے 18 سال کے لڑکوں کو 14 جبکہ اسی عمر کی لڑکیوں کو 10 کپ پانی پینا چاہیے۔

اسی طرح بالغ خواتین کو روزانہ 2.7 لیٹر (یا 11 کپ) جبکہ مردوں کو 3.7 لیٹر (یا 15 کپ) پانی پینا چاہیے، یہ واضح رہے کہ اتنی مقدار میں سیال ضروری نہیں کہ صرف پانی کے ذریعے جسم کا حصہ بنایا جائے۔