عمران خان سیاسی  تاریخ میں جدوجہد کا استعارہ بن گئے:مسرت چیمہ

May 25, 2025 | 20:32:PM
عمران خان سیاسی  تاریخ میں جدوجہد کا استعارہ بن گئے:مسرت چیمہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات اور مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہوتے تو آج جیل سے باہر ہوتے لیکن انہوں نے قوم کے تابناک مستقبل کیلئے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کو ترجیح دی ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ حکمرانوں کی ہر ممکن کوشش ہے کہ انہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے اورملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم رکھ کر اپنے جعلی اقتدار کو طوالت دی جائے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر عزم ہیں اور ان کا  قوم کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کا مستقبل ہرگز تاریک نہیں ، قوم ہرگز مایوس نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی اور ملک حقیقی معنوں میں معاشی طور پر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا : جنگی بحری جہاز پانی میں اتارنے کے دوران حادثہ، 3 افسران گرفتار