پی ٹی آئی کے خلاف ظلم ،جبر کے بد ترین ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ، جمشید اقبال چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کیلئے نظام کے نفاذ کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 سال بعد رہائی پانے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرم عثمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جمشید اقبال چیمہ نے میاں اکرم عثمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ظلم اور جبر کے جو ہتھکنڈے استعمال کئے گئے پاکستان کی کسی سیاسی جماعت نے ان کا سامنا نہیں کیا ،عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنی ذات کے لئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے ،عمران خان کے حوصلے بلند ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلوں کو بھی تقویت ملی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ سے تونسہ جانیوالی مسافر بس مسلح افراد ساتھ لے گئے، لیویز حکام