حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب

May 25, 2025 | 18:06:PM
حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب
کیپشن: حافظ عبدالکریم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔

حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!معروف صحافی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرمخصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے۔

پروفیسر ساجد میرگزشتہ 40 سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور وہ 5 بار ایوان بالا سینیٹ کے رکن بھی رہے۔

پروفیسر ساجد میر کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقا میں ہوتا تھا، انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ شامل ہیں۔ 
پروفیسر ساجد میر کے سعودی عرب کے حکمرانوں شاہ عبد اللہ، شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کے ساتھ خصوصی مراسم تھے۔

انہوں نے  2 بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے، سیاسی تاریخ میں انکی ایک منفرد پہچان جنرل پرویز مشرف کے صدر کے انتخاب میں مخالفت میں تنہا ووٹ ڈالنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرکی بولڈ تصاویرپر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا، مداحوں آگ بگولہ، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا