مردان میں ناخلف بیٹوں نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا

May 25, 2025 | 17:27:PM
مردان میں ناخلف بیٹوں نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کر دیا
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مردان کے علاقے گوجر گھڑی میں سگے بیٹوں نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سمیراورشہاب نے ماں کو گھرکےاندرفائرنگ سے قتل کیا اور فرارہوگئے۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قتل کامقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے پولیس نےفرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیوں پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم،کتنے عرصے تک بغیر فیس سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں؟جانیے