دوران ڈکیتی دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری جاں بحق

May 25, 2025 | 17:24:PM
دوران ڈکیتی دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدود میں بائیک رائیڈرگھرمیں داخل ہو کر لاکھوں کی نقدی و زیورات لے اُڑا۔ ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچا تھا، بائیک رائیڈرنے پینے کے لیے پانی مانگا۔

پولیس کے مطابق گرمی اور پیاس کا بہانہ بناکر ملزم نے گھرمیں داخل ہوتے ہی اسلحہ تان لیا، تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم،کتنے عرصے تک بغیر فیس سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں؟جانیے