کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیا

May 25, 2025 | 15:03:PM
کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے سپرد کردیا۔ 

پولیس کے مطابق کچے کا ڈاکو خاتون اور ایک ساتھی کے ساتھ سِم خریدنے سکھر کی موبائل مارکیٹ پہنچا تھا۔

 شہری نے بتایا کہ تین سال پہلے خاتون کی آواز میں بات کر کے اسے جال میں پھنسایا گیا تھا۔

شہری کے مطابق ڈاکو نے کئی ہفتے قید میں تشدد کیا اور 20 لاکھ روپے تاوان کے عوض چھوڑا تھا۔