یو اے ای میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

May 25, 2025 | 14:10:PM
یو اے ای میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔

اماراتی موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا جبکہ گزشتہ روز ابوظبی میں درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

اماراتی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مئی 2009 میں سب زیادہ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا تھا۔

حکام نے لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:شادی میں ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کرکے فرار