مریم نوازکا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی وتعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں غیررجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے،شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔