سربین ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے 100واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیائے ٹینس کے لیجنڈ اور 24 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نووک جوکووچ نے 100 واں اے ٹی پی سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے جنیوا اوپن کے فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر اپنا 100 واں اے ٹی پی سنگلز ٹائٹل جیتا۔
اس تاریخی کامیابی کے بعد جوکووچ تین ایسے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے جنہوں نے 100 سے زائد اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے ہیں، ان سے پہلے یہ کارنامہ صرف جمی کونرز اور راجر فیڈرر نے انجام دیا تھا۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کیلئے عارضی کوچز تعینات
میچ کے بعد انٹرویو میں جوکووچ نے اپنی فیملی اور کوچنگ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی اور بچوں کا شکریہ جو اسکول کی چھٹی کر کے صرف 3 دن کے لیے میرے ساتھ آئے۔
میری ٹیم آپ کا شکریہ کہ اچھے وقتوں میں ہی نہیں بلکہ مشکل لمحوں میں بھی میرے ساتھ کھڑے رہے۔
آج میرے رویے کو برداشت کرنا مشکل تھا، لیکن آپ نے صبر سے کام لیا اور یہ کامیابی ہم سب کی ہے۔