وزیر اعظم 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے،وہ ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری لاہور پہنچ گئے،پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھیں گے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے،وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔