بیٹیاں کیوں پیدا کیں ؟ خاتون پر مبینہ تشدد کے بعد شوہر اور سسر فرار

May 25, 2024 | 14:40:PM
بیٹیاں کیوں پیدا کیں ؟ خاتون پر مبینہ تشدد کے بعد شوہر اور سسر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پنجاب کے ضلع ساہیوال کے علاقہ غازی آباد  میں سسرالیوں نے دوسری بیٹی کی پیدائش پر بہو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، جس کے بعد بیٹیاں لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سسرالیوں نے 4روز تک خاتون کو کمرے میں بند رکھا اور خاتون کو تشدد کے بعد 4روز تک دوا لینے کیلئےبھی نہ جانے دیا جبکہ ملزمان خاتون کو 4روز بعد بچیاں چھین کر میکے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  خاتون کی ایک بیٹی کی عمر 2سال اور دوسری بیٹی چند ماہ پہلے پیدا ہوئی تھی،ملزمان خاتون کو 4روز بعد بچیاں چھین کر میکے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:لاڑکانہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سسرال میں مجھے بیٹا پیدا نہ ہونےپرمسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا،خاتون کی درخواست پر شوہر مزمل ،سسر اسلم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ  2روز گزرنے کے بعد بھی تاحال پولیس  ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔