پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 47 سو کلو مکس چھالیہ سمیت سگریٹ اور گٹکا برآمد

May 25, 2024 | 11:18:AM
 پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 47 سو کلو مکس چھالیہ سمیت سگریٹ اور گٹکا برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان کوسٹ گارڈز کی اوتھل اورجیونی کے علاقے میں کارروائیوں میں 9 کلو چرس، 47 سو کلو مکس چھالیہ سمیت سگریٹ اور گٹکا برآمد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر  منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ  جاری ہے،  پاکستان کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں  منشیات برآمد  کی گئی۔

 پاکستان کوسٹ گارڈز  کی انٹیلجنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی اسمگلنگ  کی بنیاد پراوتھل میں کارروائی کے دوران  بلوچستان   کے علاقے ناکہ کھاری روڈ پر  کوئٹہ سے کراچی آنے والی المسلم کوچ کی چیکنگ میں 9کلو چرس بر آمد کی ہے۔

  ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق  ایک اور کارروائی میں  المحمود کمپنی کی کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 4700کلو  مکس چھالیہ برآمد ، جیونی کوسٹل ہائی و ے  روڈ   پر  سنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ اور گٹکا برآمد کی گئی ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ چرس،  چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری کے 36 مقدمات،ایک ہی عدالت منتقلی سے متعلق درخواست سماعت مقرر

 ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ  ماضی میں بھی  المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر کوچز سمگلنگ میں ملوث رہی ہیں، پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔