فواد چودھری کے 36 مقدمات،ایک ہی عدالت منتقلی سے متعلق درخواست سماعت مقرر

May 25, 2024 | 09:45:AM
 فواد چودھری کے 36 مقدمات،ایک ہی عدالت منتقلی سے متعلق درخواست سماعت مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فواد چودھری کے36 مقدمات کی ایک ہی عدالت میں منتقلی سےمتعلق درخواست  کی سماعت 27 مئی کو مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ 27 مئی کو سماعت کرے گا،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت سےمتعلق کاز لسٹ جاری کردی۔

درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس 2رکنی بینچ کو بھجوانے کی ڈائریکشن دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی گوشت برآمدات میں 55 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں؟