وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات، مختلف امور زیر بحث

Jun 16, 2024 | 20:52:PM
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات، مختلف امور زیر بحث
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار  کیا گیا۔

گورنر پنجاب اور  وزیر اعظم کی ملاقات میں صوبے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب  وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر سےٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیوزیراعظم  کے کوارڈینیٹر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور شبیر احمد عثمانی نے بھی  وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی جس میں وزارت امور، گلگت بلتستان و کشمیر کونسل،  جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی،  آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے معاملات پر تفصیلی  گفتگو کی گئی۔   وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے کشمیر و گلگت بلتستان میں جاری پراجیکٹس کو فنڈز کی فراہمی سمیت تمام مسائل کو موثر انداز میں حل کرنے کی یقین دہانی کی ، ملاقات میں جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی اربوں مالیت کی جائیدادوں کو موثر طریقے سے قابل استعمال میں لائے جانے پر اتفاق کیا گیا، جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی غیر قانونی قبضے چھڑانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعظم نے شبیر احمد عثمانی کی وزارت سمیت حلقہ کے امور میں دلچسپی لینے اور جانفشانی سے کام کرنے کو سراہا، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر سےٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی