لانگ مارچ میں شریک تحریک انصاف کے عہدیدار فیصل چودھری پل سے گر کر جاں بحق

May 25, 2022 | 20:21:PM
لانگ مارچ، شریک انصاف ویلفیئر ونگ سمن آباد، عہدیدار، فیصل چودھری، پل سے گر کر جاں بحق،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لانگ مارچ میں شریک انصاف ویلفیئر ونگ سمن آباد کے عہدیدار فیصل چودھری پل سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ بتی چوک پل سے پولیس والوں نے فیصل عباس کو دھکا دے کر گرایا، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کاکہناہے کہ فیصل عباس کا قاتل شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ ہے ،امپورٹڈ حکومت ہمارے معصوم کارکنوں کی خون کی پیاسی ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کے والدین ن لیگ کو بددعائیں دے رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کاکہناہے کہ رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی کے کونسلر فیصل عباس کے قاتل ہیں ، رانا ثنا اللہ کی ایما پر پولیس نے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں پر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ دو گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ رہاہوں، عمران خان