قوم سمجھ گئی ہے عمران خان جیسے فتنے کا ساتھ نہیں دینا ، مریم نواز

May 25, 2022 | 20:06:PM
مریم نواز ، حکومت درخواست
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ قوم سمجھ گئی ہے کہ عمران خان جیسے فتنے کا ساتھ نہیں دینا ،حکومت سے درخواست کی ہے کہ عمران خان کوگرفتار نہ کریں بلکہ اسے ایکسپوز ہونے دیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نو از نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج قوم نے مسترد کردیاہے،عمران خان نے کہاکہ 20لاکھ لوگ آئیں گے حکومت کا تختہ الٹ دیں گے،عمران خان ایک زندہ لاش کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام یاسین ملک کے ساتھ ہیں ،یاسین ملک کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا سے بھی انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگاناچاہتاہے،عمران خان کی آواز پر عوام سڑکوں پر نہیں آئے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے کہا ہے کسی کے کہنے پر انتخابات نہیں کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے خطاب کے دوران معمر شخص کو تھپڑ دے مارا