اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کا تقرر

May 25, 2021 | 00:10:AM
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کا تقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ اور ان کی تعیناتی کا اجا زت نا مہ بھی جا ری کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق ڈیوڈ برنیا کا انتخاب موساد کے موجودہ سربراہ اور اٹارنی جنرل کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ برنیا اس وقت موساد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ موساد کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد یکم جون کو 56 سالہ ڈیوڈ برنیا یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
یا د رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ چند رو ز سے جا ری حملو ں سے عا م شہریو ں کا بھاری جا نی و ما لی نقصان ہو ا۔جس کے بعد پو ری دنیا سے اسرائیل کے اس اقدا م کی سخت مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مختلف حصوں میں تعلیمی سرگرمیاں اور سیاحت بحال