ایران کا امریکی ایف 18 طیارہ گرانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران نے امریکی ساختہ ایف 18 طیارے کو اپنی فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، اس سلسلے میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایف 18 جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، 2 امریکی جہازوں کو ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
Iran's Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) announces that it has successfully targeted an American F-18 fighter jet.
— Press TV (@PressTV) March 25, 2026
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/E9nRJgnla3
اس سے قبل ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے: شہباز شریف