ہری پور میں ٹریفک حادثہ میاں بیوی جاں بحق، دو بچے زخمی

Mar 25, 2026 | 00:17:AM
ہری پور میں ٹریفک حادثہ میاں بیوی جاں بحق، دو بچے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ، دو بچے زخمی ہو گئے۔
 ریسکیو ذرائع کےمطابق افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ ہے ہری پور میں غازی انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کے اُن کے دو بچے شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ مرنےوالے دو افراد کھلا بٹ کے رہائشی ہیں جن کی لاشیں اور زخمی بچوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: