ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کیلیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

Mar 25, 2024 | 13:26:PM
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کیلیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)  ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

  ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جن ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ،  گل فیروزہ ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترک سرمایہ کار پنجاب میں موقع سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز 3 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے۔ سیریز کے 3 ون ڈے آئی سی سی ویمینز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔