ترک سرمایہ کار پنجاب میں موقع سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

Mar 25, 2024 | 13:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی نےملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کیساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی، جبکہ ہاؤسنگ، سیاحت، تعلیم، صحت اور ووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روز افزوں بلندی کی طرف گامزن ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار بڑھاناچاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی رہنما میاں علمدار عباس مستعفی

 مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

ترک سفیر کا کہنا تھ اکہ  پنجاب کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر  کمرشل قونصلرنوریتین دیمیر،ڈائریکٹر ایمبیسیڈورئل آفس غضنفر محمود ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر متعلقہ حکام  موجود تھے۔