وزیراعظم سے ترک وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

Apr 19, 2024 | 20:01:PM
وزیراعظم سے ترک وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد ملاقات کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔
ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل YAPI جنک جوشکن اور دیگر ترک و پاکستانی اہلکار شریک تھے، ملاقات میں وفاقی وزراءاسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں،پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔
وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری  پر سپورٹس بورڈ کا اعلیٰ عہدیدار  برطرف