پنجاب کا اعلیٰ سرکاری عہدیدار بے دردی سے قتل

Mar 25, 2023 | 20:00:PM
پنجاب کا اعلیٰ سرکاری عہدیدار بے دردی سے قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیف (انوائرنمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینج ) پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ  ڈپارٹمنٹ آف پنجاب نصرت طفیل  کو خنجر کے وارکر کے بے دردی سے قتل  کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصرت طفیل کو جہانیاں  کے نواحی گاؤں 141 دس آر  میں دربار کے باہر کار کھڑی کرنے پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے،دو افراد  نے خنجروں  کے وار کرکے سرکاری افسر کو قتل کر دیا ۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کی شناخت فرخ ولد منظور اور محسن شاہ ولد سلیم شاہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان مقامی دربار کے گدی نشین ہیں ، اہل علاقہ نے دربار کی جگہ پر قبضہ کے خلاف درخواستیں بھی دے رکھی تھیں،  تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کا گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ