شعیب ملک کی ایک اور اداکارہ کیساتھ تصویر وائرل

Mar 25, 2023 | 19:22:PM
شعیب ملک کی ایک اور اداکارہ کیساتھ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ کیساتھ تصویر وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق شعیب ملک اور ان کی بیوی کے درمیان علیحدگی کی خبرآئے روز کسی نہ کسی واسطے سے زیر بحث آئی رہتی ہے، لیکن ان کی علیحدگی ایک معمہ بن چکی ہے کیونکہ دونوں جانب سے اس بارے میں کسی قسم کی کوئی بھی گفتگو منظر عام پر نہیں آئی ،البتہ  ان دونوں کے درمیان دوریاں کافی بڑھ چکی ہیں، کیونکہ ثانیہ مرزا نے اپنے اکاونٹ سے شعیب ملک کا نام ہٹا دیا ہے اور انہوں نے شعیب ملک کی تمام تصاویر بھی اپنے اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دی ہیں ۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرز ا کے درمیان علیحدگی کی خبری اس وقت منظر عام پر آئیں جب شعیب کا عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا تھا، جس پر خوب گرما گرمی بھی ہوئی اور شعیب ملک کے مداحوں نے خوب برا بھلا کہا ، اب جب کہ ثانیہ مرزا شعیب کے بنا ہی  عمرہ پر ہیں  تو شعیب کی ایک اور پاکستانی اداکارہ کیساتھ تصویر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہے، جو کسی اور نے نہیں بلکہ شعیب ملک نے خود شیئر  کی ہے۔

شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ثنا جاوید کو جنم دن کی مباکباد  دی  ہے، شعیب ملک کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کر رہے ہیں۔