پہلی برطانوی مسلمان خاتون کینیڈا میں سفارت کار مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کے لیے ایک پاکستانی نژاد خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا۔ فوزیہ یونس پاکستان میں بھی بطور سفارت کار تعینات رہ چکی ہیں۔
برطانوی سفارت کار فوزیہ یونس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورونٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا ہے۔‘
Job News: Privileged to be appointed as His Majesty's British Consul General to Toronto ????????
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
Special moment as we think it's the 1st time (but don't have data) that a British Muslim woman has been appointed as Head of a ???????? Diplomatic Post.
I won't be the last ????????
???? pic.twitter.com/JrBibuYxK3
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ایک خاص لمحہ ہے کہ کسی مسلمان خاتون کو سفارتی مشن کی سربراہ تعینات کیا گیا ہے، لیکن اس حوالے سے میرے پاس اعداد و شمار نہیں ہیں۔‘
To my aba who used to drop me at Digbeth Coach Station at 4 am so I could get to my work interviews, & my late ama who stood up for 18 year old me to go to uni & waited at bus stops to walk me home through dark streets. You went without for our today. Shukriya
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
اپنی ٹویٹس کے سلسلے میں فوزیہ یونس نے اپنے والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے والد جو مجھے صبح چار بجے سٹیشن پر چھوڑنے جاتے تھے تاکہ میں اپنی ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جا سکوں۔ میری والدہ کا شکریہ جو میرا اس وقت انتظار کرتی تھیں کہ جب میں 18 سال کی تھی تاکہ وہ میرے ساتھ بس سٹاپ سے تاریک گلیوں سے گزر کر جا سکیں۔ آپ نے یہ سب ہمارے آج کے لیے کیا۔‘
To the girls who look like me, who are battling prejudice, racism & sexism from within communities & outside, who are told they can't do it, or that they don't sound or look the part. Don't let anyone dim your power. You can change the ????.
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں اور اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہیں، جنہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ نہیں کر سکتیں، یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ ایسی باتوں سے اپنے طاقت کم مت ہونے دیں۔ آپ اس کو بدل سکتی ہیں۔‘
فوزیہ یونس نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے پیشہ ورانہ ساتھیوں، نئے اور پرانے باسز کا شکریہ کیوں کہ آپ کے ایک ایک لفظ نے مجھے میری آواز تلاش کرنے میں مدد دی ہے۔ ہم آج کے لیے کام کرتے ہیں اور اس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم مستبقل بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
Shout out to my colleagues & old/new bosses for your every word of advice & challenge to help me find my voice.
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
We serve & represent the ???????? of today, we represent all of us ✊????, we shape all our futures ????
I can't wait to get cracking in Toronto to do just that!
فوزیہ یونس جو کہ پاکستان میں بھی بطور سفارت کار کام کر چکی ہیں، کے لیے پاکستان میں واقع برطانوی ہائی کمیشن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ہائی کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے لکھا کہ ’فوزیہ یونس کی زندگی نے پورا چکر مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں شریک فوجیوں لانس نائک خان بہادر اور لانس نائک عمر حیات کو میڈل دیا تھا۔ ہم فوزیہ کو بہت مس کریں گے۔ نئی تعیناتی کے لیے نیک تمنائیں۔
@YounisFouzia brings the story full circle, handing over new ????️ to WWII #Veterans Lance Naik Khan Bahadur & Lance Naik Umar Hayat. Fouzia, all of us at ???????? in ???????? will miss you dearly, good luck with the new post!
— UKinPakistan???????????????? #UKPakEkSaath (@ukinpakistan) March 24, 2023
Special thanks: @ukinmyanmar @exiter #UKPakEkSaath @FCDOGovUK pic.twitter.com/KbwlW0lblc