کالعدم جماعت کے رہنما مولانا محمد شفیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق 

Mar 25, 2022 | 22:46:PM
کالعدم ۔جماعت۔مولانا محمد شفیق ۔ قاتلانہ ۔حملے۔جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)کالعدم جماعت الدعو ة کے رہنما اورپی پی 136 مریدکے سے ایم پی اے کے امیدوار مولانا محمد شفیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔
بتایا گیا ہے مولاناشفیق خان اپنی کار پر مریدکے شیخوپورہ روڈ پر مبارک آباد کے قریب پہنچے تو مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ نگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا شفیق خان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے ایک بچے سمیت دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ گولیاں لگنے سے مولانا شفیق خان کی گاڑی چھلنی ہوگئی ۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی مریدکے عبدالحنان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزموں کی تلاش کیلئے مختلف پولیس ٹیمیں ارد گرد کے علاقوں کو روانہ کردیں ۔پولیس کے مطابق مولانا شفیق خان کو بظاہر لگتا ہے ٹارگٹ کیا گیا ،تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ دشمنی ہے یا کوئی اور وجہ ہے ۔مولانا شفیق خان کی ہلاکت کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اور سیکڑوں لوگ جائے وقوعہ پر اکٹھے ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔۔؟۔چودھری نثار نے حقیقت بیان کردی