لاہور، دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، دو خواتین زخمی

Mar 25, 2022 | 16:06:PM
سلنڈر دھماکہ، فائل فوٹو
کیپشن: سلنڈر دھماکہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن،باگڑیاں کے قریب گیس کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے دو خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں  ہونے والے گیس سلنڈر دھماکوں نے اس شہر کے مکینوں کو ہلا کر رکھ دیا،باگڑیاں میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں سلنڈر دھماکے میں دو خواتین بری طرح  جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دکان سے ایک خاتون تیز ی سے باہر بھاگی جس کے کپڑے جل چکے تھے جبکہ دوسری خاتون اندر زمین پر بے سود پڑی ہوئی تھی اسے کھینچ کر باہر نکالا آگ  اتنی زیادہ تھی کہ پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 واضح رہے ایل پی جی گیس سلنڈر پاکستان میں گھروں، رکشوں اور ریسٹورانٹس میں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔پنجاب کا شہر گوجرانوالا ایسے سلنڈروں کو بنانے والی فیکٹریوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سلنڈر پھٹنے کی بڑی وجہ گیس سلنڈر کاغیر معیاری ہونا ہے۔ہر روز سلنڈر پھٹنے کے اوسطا دو واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں اوسطا چار سے چھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:      شہباز شریف اور بلاول بھٹو لفٹ میں پھنس گئے