پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کے لیے اہم پیغام جاری

Jun 25, 2026 | 18:56:PM
پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کے لیے اہم پیغام جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موبائل فون خریدنے والوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

غیر قانونی یا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے غیر منظور شدہ موبائل فونز “ڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام” (ڈی آئی آر بی ایس) کے تحت خودکار طور پر بند کر دیے جاتے ہیں،پی ٹی اے نے فراڈ، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے “ڈیوائس شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ نظام” متعارف کروایا ہے، جو پاکستان میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کو یقینی بناتا ہے۔

 غیر رجسٹرڈ بین الاقوامی موبائل آلات کی شناختی نمبر (آئی ایم ای آئی) والی ڈیوائسز اس نظام کے ذریعے بند کر دی جاتی ہیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موبائل فون کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کے لیے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ادا کریں اور اپنی ڈیوائس کو پی ٹی اے سے منظور کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام: لاہور،راولپنڈی اور پشاور میں9 محرم کا جلوس اختتام پذیر،شبِ عاشور کے جلوس جاری