محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہے ، شعیب مرزا

Jun 25, 2026 | 18:51:PM
محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہے ، شعیب مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی شعیب مرزا نے بھلوال میں نویں محرم کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا، صوبائی معاونِ خصوصی   شعیب مرزا نے عزاداری جلوس کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری اور ضلعی پولیس آفیسر صہیب اشرف بھی  ہمراہ  تھے۔

 جلوس کے روٹس، طبی کیمپس، سبیلوں، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا،شعیب مرزا کاکہناتھا کہ   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی، بہترین انتظامی ہم آہنگی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہے ،انہوں نے  جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے وقت کی پابندی، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور پرامن ماحول کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

معاون خصوصی کاکہناتھا کہ  یومِ عاشور کے موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،  تمام مکاتبِ فکر کو مل کر اس مقدس موقع کو پرامن انداز میں کامیاب بنانا ہوگا۔ 

 معاونِ خصوصی نے سخت موسمی حالات میں فرائض سرانجام دینے والے رضاکاروں، پولیس اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی فیلڈ سٹاف کی خدمات کو سراہا،شعیب مرزا کاکہناتھا کہ  تمام ادارے ایک ٹیم کی صورت میں کام کر رہے ہیں،بعض شرپسند عناصر سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں،   اتحاد و یکجہتی کے ذریعے شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ 

انہیں ضلع بھر میں آج شبِ عاشور اور کل یومِ عاشور کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ  دی گئی،ڈی پی او نے سکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی، چیکنگ کے نظام اور دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں قیمتیں زمین بوس، پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے سستا کرنے کی تجویز؟بڑی خوشخبری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: