بھارتی کرکٹر آکاش دیپ کی شادی، کوہلی، دھونی اور روہت نے کیوں شرکت نہیں کی وجہ سامنے آگئی

Jun 25, 2026 | 14:22:PM
بھارتی کرکٹر آکاش دیپ کی شادی، کوہلی، دھونی اور روہت نے کیوں شرکت نہیں کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ نے وارانسی میں اکشیتا راج کے ساتھ شادی کر لی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تقریب کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مہمان نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی اور روہت شرما شادی میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟

اس پر آکاش دیپ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اگر یہ بڑے نام آتے تو وارانسی میں شادی کرنا ہی مشکل ہو جاتا کیونکہ ان نامور کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے بے حد ہجوم اکٹھا ہو جاتا۔

واضح رہے کہ آکاش دیپ نے بھارت کی جانب سے اب تک 10 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:2030 کا فٹبال ورلڈ کپ کھیلوں گا یا نہیں، سٹار فٹبالر لیونل میسی نے بتا دیا