شادی کے دن نشے میں کیا حرکت کی؟نیتو کپور نے بڑا انکشاف کردیا

Jun 25, 2022 | 16:47:PM
شادی کے دن نشے میں تھی!نیتو کپور نے بڑا انکشاف کردیا
کیپشن: نیتو کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اداکارہ نیتو کپور نے کہا ہے کہ وہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس کی وجہ  سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

بھارتی ویب سائٹ "بالی ووڈ شادی ڈاٹ کام "کے مطابق نیتو کپور نے اپنی شادی والے دن کی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے رشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی تذکرہ کی۔

نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے,جنہیں دیکھ کر ہم گھبرا گئے تھے اور خود کو پر سکون کرنے کیلئے شراب پی لی تھی اور جب پھیرے لے رہی تھی اس وقت نشے کی حالت میں تھی اور پھر اچانک میں بیہوش ہو گئی تھی۔

نیتو کپور نے مزید بتایا کہ رشی کپور کی بھی حالت مجھ سے مختلف نہیں تھی اور وہ گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے بیہوش ہو گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کا پسوڑی گانے پر ڈانس۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

انہوں نے بتایا کہ کئی جیب کترے شادی میں گھسے جو کہ بالکل تیار تھے، ہمیں لگا وہ مہمان ہیں اور انہوں نے ہمیں تحائف بھی دیئے جب ہم نے ان تحفوں کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اب تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟بڑی خبر آ گئی