پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندر گاہ پربھرپور استقبال 

Jun 25, 2021 | 22:27:PM
 پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی بندر گاہ پربھرپور استقبال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں اردن کی بندرگاہ عقبہ آمد پر میزبان بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ عقبہ کے گورنر سمیت دیگر سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے اردن کے عوام بالخصوص بحریہ کیلئے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اردن کی رائل نیول فورس کے کمانڈر نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقار آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
 پاک بحریہ کے دستے نے اردن کی رائل نیول فورسز کے ساتھ مشترکہ پریڈ میں بھی حصہ لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں ۔اداکارہ صبورعلی کی شادی سےمتعلق اصل حقائق سامنےآگئے