پردہ کرنے میں ہی ہماری بہتری ہے، شوبز انڈسٹری سے عمران خان کے حق میں ایک اور آواز بلند

Jun 25, 2021 | 22:05:PM
پردہ کرنے میں ہی ہماری بہتری ہے، شوبز انڈسٹری سے عمران خان کے حق میں ایک اور آواز بلند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر ردعمل میں ان کی حمایت کی ہے۔
نوشین شاہ نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’پردہ کرنا ہمارے اسلام میں ہے اور اس میں ہی ہماری بہتری ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب پردہ کرو یا نہ کرو وہ آپ کی مرضی ہے ، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مردوں کو معافی ہے، نہیں حساب دونوں کو ہی دینا ہوگا۔‘
نوشین شاہ نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے بہت سارے لوگوں کو قرآن پڑھنے کی ضرورت ہے مجھ سمیت، میں یہاں کسی کو عظیم یا بدتر ثابت نہیں کررہی کیونکہ یہ کام اللہ کا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ کم از کم ہمیں اللہ کا حکم ماننا چاہئے، نوشین شاہ نے لکھا کہ عمران خان ہمیں آپ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”عمران خان نے لباس کے حوالے سے بالکل درست کہا “ معروف اداکارہ وزیراعظم کے حق میں بول پڑیں