سلمان خان کیسے اداکار ہیں؟ کرینہ کپور نے ایسا انکشاف کردیاکہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

Jun 25, 2021 | 01:08:AM
سلمان خان کیسے اداکار ہیں؟ کرینہ کپور نے ایسا انکشاف کردیاکہ آپ بھی حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دبنگ خان سلمان خان کی اداکاری بالکل پسند نہیں اور وہ ان کی مداح نہیں ہیں۔
ایک پرانے انٹرویو میں تھری ایڈیٹس کی ہیروئن کرینہ کپور نے میگا سٹار سلمان کی اداکاری پر تنقید کی ہے۔کرینہ کپور نے کہا کہ میں سلمان سے کہہ چکی ہوں کہ وہ ایک برے اداکار ہیں، مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔
شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر کرینہ نے کہا مجھے شاہ رخ سے محبت ہے، مجھ سے ان کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ اگر میں شروع ہو گئی تو گھنٹوں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن وہ دو اداکار ہیں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان میں بہت کشش ہے جس کی وجہ سے ہر لڑکی ان کی جانب کھچی چلی آتی ہے اور ان کی اداکاری بھی لاجواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کنزہ ہاشمی کی والدہ نے کس کو قتل کیا؟