پاکستان کھیلوں سے سافٹ امیج کو فروغ دے رہا ،جرمنی میں پاکستانی سفیر کا یونیورسٹیز وفد کے اعزاز میں ظہرانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ڈسلڈورف (24 نیوز) جرمنی میں پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے ڈسلڈورف میں یونیورسٹیز سپورٹس وفد کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا ، وفد جاری ورلڈ فیسو یونیورسٹی کھیلوں کے سلسلے میں جرمنی میں ہے ۔ ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن کی سربراہی میں وفد میں قومی یونیورسٹیوں کے بہترین ایتھلیٹس اور گیم منیجر / کوچ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے ڈسلڈورف میں ایک پاکستانی ریستوران میں وفد کا باضابطہ خیرمقدم کیا جس میں "پاکستان کے پسندیدہ گانے دل دل پاکستان کے پس منظر موسیقی میں کھلاڑی کافی دنوں بعد پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ اولمپین ارشد ندیم کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعہ اپنے سافٹ امیج کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ، جرمنی یورپی یونین کا بطور واحد رہنما ابھرا ہے اور پاکستان کو دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کو ٹیکسٹائل ، فٹ بال ، کٹلری ، میڈیکل سرجیکل سازوسامان وغیرہ فراہم کررہا ہے اور وہ اس فہرست کو بہتر بنانے کے لئے سخت کوشش کر رہی ہیں۔ انھوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے جرمن زبان سیکھنے اور ایم معاہدوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔جاوید علی میمن نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی جامعات کا 40 رکنی دستہ اس وقت جرمنی میں ہے جس میں ٹیبل ٹینس ، تائیکوانڈو ، جوڈو ، تیراکی ، ایتھلیٹکس ، لمبی جمپ اور تیر اندازی سمیت سات کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ انڈر19 والی بال :پاکستان کی ازبکستان کے خلاف تین صفر سے فتح