تھائی لینڈ :ہمسایہ ملک کیساتھ جھڑپوں کے بعد8 اضلاع میں مارشل لا نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے صوبے چنتھابوری کے 7 اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد مارشل لا نافذ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی فوج کے بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اپیچارٹ ساپراسیٹ نے بیان میں کہا کہ صوبے چنتھابوری کے 7 اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے۔تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی سرحدی جھڑپوں پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحدی جھڑپیں اب جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی کشیدگی میں اب تک 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے سے تقریباً ایک لاکھ لوگ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے ہیں جبکہ کمبوڈیا میں بھی 10 ہزار افراد کو سرحدی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا