دکی ؛ ندی میں نہاتے ہوئے4بہنیں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: نہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رحمت اللہ موسیٰ خیل)دکی میں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے4کم عمر بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی۔
دکی کے علاقے سب تحصیل تلاو یونین کونسل لاکھی ٹو میں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی بہنوں میں 11 سالہ زرکنا ،8 سالہ خاتون بی بی ،سات سالہ فریحہ بی بی اور پانچ سالہ سوا بی بی شامل ہیں۔
ڈوب کر جاں بحق ہونے والی چاروں بہنیں بہرام خان بزدار کی بیٹیاں تھی،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی،اہم رہنما کس جماعت کا حصہ بن گئے؟سب حیران