مون سون کا پانچواں اسپیل آئندہ ہفتے شروع ہونے کی پیشگوئی

Jul 25, 2025 | 18:37:PM
مون سون کا پانچواں اسپیل آئندہ ہفتے شروع ہونے کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مون سون کا پانچواں سپیل آئندہ ہفتے شروع ہوگا، پانچویں سپیل میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات عرفان ورک نے ’’24 نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے اگلے سلسلے میں بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔

عرفان ورک نے کہا کہ اگست میں بھی مون سون بہت زیادہ ایکٹو ہوگا، اُمید ہے کہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، یہ مون سون کا پیک ٹائم چل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آگے بھی دیگر سلسلوں کا مون سون کے ساتھ ٹکراؤ ہوگا، اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے خطرات ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں، وقت کے ساتھ مون سون سیزن میں شدت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز