عدالتی فیصلہ مسترد ،پی ڈی ایم کا بائیکاٹ کا اعلان

Jul 25, 2022 | 23:09:PM
عدالتی فیصلہ مسترد, پی ڈی ایم, وزیراعلیٰ کا انتخاب, سپریم کورٹ فیصلہ,
کیپشن: مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم نے سپریم کور ٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کیس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انصاف کی بالادستی کیلئے فل کورٹ کی تجویز دی تھی،موجودہ بینچ کا فیصلہ جانبدارانہ فیصلہ تصور کیا جائے گا،ہمارا مطالبہ تھا کہ پنجاب سے متعلق کیس فل کورٹ سنے،اگر فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں عدالت کا بھی فل بینچ بیٹھے اور فیصلہ دے،جب تک ہمارا مطالبہ نہیں ما ناجاتا ہم سماعت کا بائیکاٹ کریں گے، سپریم کورٹ کو پارلیمان سے متعلق بار بار فیصلے دینے پڑ رہے ہیں، یہ مطالبہ آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے وقار کیلئے کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے صرف فل کورٹ کی استدعا کی تھی،قانون کا تقاضا ہے کہ کسی جج یا بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو وہ خود کو وہاں سے ہٹا دے،اب امتحان سپریم کورٹ کا ہے۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ اس کیس پر نظرثانی کی درخواست اب بھی سپریم کورٹ میں زیر التواءہے،سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باعث 20 اراکین اسمبلی کے ووٹ نہیں گنے گئے۔ 
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ،ن لیگ نے ایک اوربڑا قدم اٹھا لیا