ستمبر میں الیکشن ہونے کے بیان پر قائم ہوں ،شیخ رشید

Jul 25, 2022 | 22:46:PM
عوامی مسلم لیگ، سربراہ شیخ رشید احمد، حکومت مہمان، 15اگسست سے پہلے، کوئی فیصلہ آ جائے گا،
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ جومرضی کر لیں یہ حکومت مہمان ہے، انہوں نے جانا ہے،15 اگست سے پہلے ہی کوئی فیصلہ آجائے گا،الیکشن ہی واحد حل ہے۔
شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ یہ آج خود ہی کہہ چکے ہیں فل کورٹ نہ ہوا تو بائیکاٹ کریں گے،انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر خود ہی عدالت لگا لی ہے،ان کی پریس کانفرنس اخلاقی طور پر بھونڈی حرکت ہے، ان کی آخری کوشش کو بھی ناکام دیکھ رہا ہوں،ان کیلئے بہتر ہے کہ بدزبانی اور بے ہودہ گفتگو سے پرہیز کریں،ان کی دو ووٹوں کی اکثریت ہے جو چٹکی بجانے میں ہی ختم ہو جائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ انہوں نے دو بھائیوں کو لڑایا ہے،ان کاکہناتھا کہ ستمبر میں الیکشن ہونے کے بیان پر قائم ہوں ، پی ٹی آئی کی حکمت عملی الیکشن میں جانا ہے،کہیں نہ کہیں الیکشن کی تاریخ پر بات ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ بنانے کی درخواست پورے پاکستان کی تھی جو مسترد کردی گئی، عرفان قادر ایڈووکیٹ