کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے وفاقی اداروں میں بھی چھٹی کا اعلان

Jul 25, 2022 | 00:40:AM
وفاقی حکومت، شدید بارشوں، کراچی اور حیدر آباد ڈویژن، دفاتر میں چھٹی کا اعلان
کیپشن: چھٹی کا اعلان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے بھی شدید بارشوں کے باعث کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں آج اپنے دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔البتہ کراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں ضروری سروسز سمیت رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے شدید بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا۔