نا چھیڑ ملنگاں نوں۔۔آئمہ بیگ کا فرحان کے ساتھ گانا کاپی نکلا

Jul 25, 2021 | 18:15:PM
نا چھیڑ ملنگاں نوں۔۔آئمہ بیگ کا فرحان کے ساتھ گانا کاپی نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پا کستانی گلو کار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا عید کے تیسرے روز ریلیز ہونے والا  گانا ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ ٹیلر سویفٹ کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

میوزک ویڈیو میں فرحان اور آئمہ نے خو د ہی ادا کا ری کی  لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اپنے تبصروں میں اس گانے کو انگریزی گانے کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نکا ح کے با وجو د رخصتی کیو ں نہ ہو سکی ۔۔ٹک ٹاکر ز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کا اہم انکشاف۔۔ویڈیو وا ئرل

اس معاملے نے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جب ٹیلر سویفٹ کے گانے ’وائلڈیسٹ ڈریم‘ کی ڈائریکٹر جوزف نے بھی اس میں حصہ لیا اور طنزیہ ٹوئٹ کیا۔جوزف نے خود کو ٹیگ ہوئی ایک ٹوئٹ میں ہنستے ہوئے لکھا کہ ’واؤ، ہائی پاکستان۔

بعد ازاں فرحان سعید کے گانے کے ڈائریکٹرعدنان قاضی نے وضاحت دی کہ گانے میں اسٹائلنگ کاپی نہیں بلکہ ٹیلر سویفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کی گئی ہے کیونکہ وہ گلوکارہ سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ تو موٹو پتلو کی جوڑی ہے۔۔ادا کا رہ غنا علی کی شو ہر کے ساتھ تصاویر پر صا رفین کا ردعمل