تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے, سہیل آفریدی کی مینگورہ میں تقریر

Jan 25, 2026 | 18:43:PM
  تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے, سہیل آفریدی کی مینگورہ میں تقریر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔
  سوات  کے شہر مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی میں سہیل آفریدی  نے تقریر کی، انہوں نے کہا کہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے تیراہ کےلوگوں کو نکلنے کا نہیں کہاگیا، کیا تیراہ کےلوگ شادی کی تقریب میں جارہےتھے۔  
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے کارکنوں کے سامنے اعلان کیا کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کسی کا نام لئے بغیر الزام لگایا، جب ہمیں شکست نہ دے سکے تو ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے گئے۔  تیراہ میں لوگوں کونقل مکانی پر مجبورکیاگیا۔  24رکنی کمیٹی کو مجبورکیاگیا اور  پھر آپریشن پر مجبور ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:  انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈمیں آسٹریلیا کی فتح، ساؤتھ افریقہ کو آؤٹ کلاس کر دیا
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ نہ ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے دشمن ہیں۔  جولوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ہم ان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا، میں اجلاس چھوڑکرفوجی جوانوں کے جنازےمیں شریک ہوا، اب مجھےجنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی، بلایا نہیں جاتا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ  اگر 2 یا 3 دن میں آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیےہرممکن کوشش کریں گے، اگر بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآگئےتوکسی کی خیرنہیں، یہ لوگ اداروں اور صوبائی حکومت کےدرمیان تصادم چاہتےہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید کی اور  اس طرح کے تمام دعوے بدنیتی پر مبنی قرار دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: منیاپولس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنٹوں نے ایک اور امریکی شہری کو قتل کر دیا