شعیب ملک کو ثناجاوید کے علاوہ اور کون کونسی اداکارائیں پسند ہیں؟نام سامنے آ گئے

Jan 25, 2024 | 22:31:PM
شعیب ملک کو ثناجاوید کے علاوہ اور کون کونسی اداکارائیں پسند ہیں؟نام سامنے آ گئے
کیپشن: شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو ثنا جاوید کے علاوہ 7 پاکستانی اداکارائیں پسند ہیں جس کا انہوں نے خود انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک ان دنوں خبروں میں چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی اداکارہ ثنا جاوید کیساتھ  شادی ہے۔ تاہم آپ کو ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ ماضی میں شعیب ملک نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی جس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں 7 پاکستانی اداکارائیں پسند ہیں۔

انہوں نے اداکاراؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ماہرہ خان، عائشہ عمر، شائستہ لودھی،سونیا حسین، اشنا شاہ، ماورا حسین، عروہ اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ واضح رہے کہ ان 7 اداکاراؤں میں اس وقت ثنا جاوید شامل نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 117 ؛ ایک اور امیدوارانتخابات سے دستبردار